اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پیداوار بڑھانے کے اقدام سے عالمی سپلائی میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اوپیک پلس کے رکن ممالک نے اگست سے یومیہ لاکھوں بیرل تیل کی اضافی پیداوار پر اتفاق کیا ہے، جس سے مارکیٹ میں رسد مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کے اہم تجارتی راستے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بھی بتدریج بحال ہو رہی ہے، جس نے سپلائی کے خدشات مزید کم کر دیے ہیں۔
