Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
    • 29 سالہ شادی ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہمارے راستے الگ ہو گئے، وسیم عباس
    • اردوغان نے یورپ اور اتحادیوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے خبردار کیا
    • پاکستان میں انسانیت کے علمبردار عبدالستار اید کی آج دسویں برسی ہے
    • فیفا ریفری لیٹیکسیئر نے ارجنٹینا-مصر میچ کے بعد ردعمل پر انسٹاگرام بند کر دیا
    • پی اے ایف گروپ کیپٹن کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
    • ارجنٹینا کی مصر کے خلاف فتح کے بعد فیفا پر جانبداری کے الزامات
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
    • نیٹو سربراہ کی ایران پر نئے حملوں کی حمایت
    • ٹرمپ: اسپین سے تمام تجارت بند کرنے کا اعلان
    • ٹرمپ: ، ایران سے مفاہمت ختم ہو چکی ہے
    • میٹا پر بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، 1.4 ٹریلین ڈالر جرمانے کا سامنا
    • کراچی دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار
    • کراچی میں دماغ کھانے والی خطرناک بیماری سے پہلی ہلاکت رپورٹ
    • نئے قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے ارکانِ اسمبلی اور شریکِ حیات کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ ملیں گے
    • اقوام متحدہ کا انتباہ، ٹیکسلا عالمی ورثہ فہرست سے خارج ہو سکتا ہے
    • امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی صدر پزشکیان عراق سے روانہ
    • ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
    • کویت بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

    By Khabrain Newsجولائی 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک نے گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کوارڈی نیشن ٹو سی ایم پنجاب سید واجد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری بھی موجود تھے۔
    چیف ایگزیکٹو آفیسر گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل خرم شہزاد، ڈائریکٹر ہسپتال بریگیڈیئر آصف چیمہ اور آئی ڈیپ کے متعلقہ افسران نے وفد کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ جدید طبی آلات کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔کیتھ لیبز مکمل فعال ہیں، چار آپریشن تھیٹرز مکمل کئے جا چکے ہیں، جدید پیتھالوجی لیبارٹری تیار ہے، گاما کیمرہ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ ای ٹی ڈی کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہسپتال کے او پی ڈی میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔
    صوبائی وزرا اور مشیر وزیر اعلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کر کے تعمیراتی معیار، طبی سہولیات اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم اس اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا رواں ماہ افتتاح کریں گی۔ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا جدید ترین طبی آلات اور اعلی معیار کی سہولیات سے آراستہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔اس ادارے میں نہ صرف سرگودھا بلکہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور گردونواح کے اضلاع کے شہریوں کو دل کے امراض کے علاج کی معیاری سہولیات اپنے علاقے میں میسر آئیں گی۔
    صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صحت کے شعبے میں جاری میگا منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے وڑن کی عملی تعبیر ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا نہ صرف خطے کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔حکومت پنجاب اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور مکمل فعالیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس جدید کارڈیالوجی ہسپتال کی سہولیات میسر آ سکیں۔
    مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے خطے کے لاکھوں شہریوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی اور انہیں علاج کی غرض سے دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی باقی ماندہ تکمیل بھی مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے تاکہ ہسپتال جلد مکمل طور پر عوام کے لیے فعال ہو سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.