میٹا پر بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، 1.4 ٹریلین ڈالر جرمانے کا سامنا
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta Platforms) کو بچوں اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات پر ممکنہ طور پر 1.4 ٹریلین ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ امریکا کی چند ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات سے متعلق ہے، جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جس سے کم عمر صارفین زیادہ وقت تک پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی چار ریاستیں — کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی — میٹا کے خلاف بھاری مالی جرمانوں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ریاستوں کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے نوجوانوں کی آن لائن حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا اور پلیٹ فارمز کے ممکنہ نقصانات کو چھپایا۔

