ماہرینِ فلکیات نے کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا 2D رنگین نقشہ جاری کر دیا ہے، جس میں تقریباً 4 ارب ستاروں، کہکشاؤں اور دیگر اجرامِ فلکی کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ نقشہ ڈارک انرجی اسپیکٹروسکوپک انسٹرومنٹ (DESI) سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ نقشہ کائنات کی ساخت اور ارتقا کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کائنات کے وسیع پھیلاؤ کا ایک منفرد منظر پیش کرتا ہے۔

