امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران پر اعتماد نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ "میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے۔”
ٹرمپ نے یہ بیان جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا اس وقت آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور کہا کہ ایران کے پاس اس پر کنٹرول نہیں ہے۔
امریکی صدر کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توانائی اور تجارتی سپلائی کے لیے اہم بنی ہوئی ہے۔

