پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 238 رنز کا خسارہ پورا کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد رضوان 41 اور شان مسعود 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گَس ایٹکنسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے تھے، جس میں ہیری بروک 91، جورڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔

