مینز جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح
پاکستان نے مینز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ یہ ٹورنامنٹ چین کے شہر موکی میں جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے کوارٹر میں صرف تین منٹ کے وقفے سے دو گول کیے۔ انہوں نے 9ویں اور 12ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے پاکستان کو 2-0 کی برتری دلائی۔
دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا، تاہم پاکستان نے 52ویں منٹ میں غلام مصطفیٰ کے ذریعے تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔ غلام مصطفیٰ کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پول بی کے چاروں میچز جیت کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ میں سرفہرست رہا۔ پاکستان نے اس سے قبل قازقستان کو 15-0، چین کو 4-2 اور ملائیشیا کو 5-2 سے شکست دی تھی۔
پاکستان اب جمعہ کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ FIH جونیئر ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔

