کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس
طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔سندھ ہائیکورٹ بار میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ کا دورہ ان کا آخری پروگرام ہے، سندھ کے عوام نے جس محبت اور عزت سے نوازا، اس پر دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سندھ کے عوام نے جس طرح فسطائیت کا سامنا کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام جتنے جرات مند ہیں، ان کی بدقسمتی اتنے ہی خراب حکمران ہیں، ایک طرف بلاول بھٹو زرداری خوش آمدید کہتے ہیں، دوسری جانب راستوں میں گڑھے کھودے اور کنٹینر رکھے جاتے ہیں جب کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار اور خواتین کارکنوں کی بے توقیری کی جاتی ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام سے معذرت چاہتا ہوں، یہاں پہلے ہی سڑکیں نہیں تھیں اور جو سڑکیں موجود تھیں انہیں بھی خراب کردیا گیا، عجیب بات ہے کہ سندھ کا وزیراعلی آپ کی بات نہیں مان رہا، کیا سندھ میں کسی اور کی حکومت ہے؟سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک کی اسمبلیاں عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ جعلی طریقے سے بنائی گئی ہیں، اگر سندھ کے حقوق کے حوالے سے ان کا نعرہ درست ہے تو پھر ان کی جماعت میں ملک کا صدر، چیئرمین سینیٹ اور تین صوبوں کے گورنر موجود ہیں، انہیں استعفے دے کر حقیقی جمہوریت کو پنپنے دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کے لیے خون بہانا پڑا تو کراچی کا سمندر میرے خون کا پہلا قطرہ چکھے گا، ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ نے پنجاب کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام پر زبردستی مسلط جعلی وزیراعلی کہتی ہیں کہ انہیں بھارت کے بجائے دیگر صوبوں سے خطرہ ہے، تین صوبوں کو بھارت سے بڑا دہشت گرد بنا دیا گیا ہے۔افغانستان سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا کلچر اور مذہب ایک ہے، ہم اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جب ہم تنقید کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ افغانستان چلے جا، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہم امن کے لیے کردار ادا کریں گے، جنگ آپ کی اپنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ دو خاندان لاڈلے ہیں، میں نے سیاست انہی گلیوں سے شروع کی ہے لیکن یہ سسٹم مجھے پسند نہیں کرتا، آئین میں اپنے استثنی کے لیے ترامیم کی گئیں، جبکہ چور دروازے سے آنے والے فوری بات مانتے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا عدالتی معاملات پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ قانون صرف مظلوم کے لیے رہ گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتا ہے، سپریم کورٹ نے الشفا میں علاج کا حکم دیا، اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں، آئندہ بیس سال تک تحریک انصاف سے سندھ کوئی نہیں چھین سکتا، سندھ میں جو جذبہ ہے، ایسا جذبہ 2013 کے انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی نہیں تھا، اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے، سب حکمران سندھ سے بھاگیں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم وکلا کی طرف دیکھ رہی ہے، آپ نے قدم بڑھانا ہے، عوام آپ کے ساتھ ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
- میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
- علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
- ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
- نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا
- لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
- رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
- NCCIA میں نفری کی کمی، وفاقی پولیس کا23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
- رضوان،امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل
- 5،6سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، PSL کو 10 سال ہوچکے’ ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
