لاہور (جنرل رپورٹر) 23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائشوں اور کانفرنسز میں سے ایک ہے، جہاں طبی ماہرین اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد اپنے علم اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہیلتھ ایشیا 2026ء کے تحت پٹیل ہسپتال نے ہیلتھ ایشیاء کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں پلاسٹک سرجری: خوبصورتی سے آگے، زندگی کی بحالی اور اعتماد کی تعمیر کے عنوان سے سی ایم ای سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں طبی ماہرین اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر پٹیل ہسپتال ڈاکٹر مظہر نظام، ڈائریکٹر آپریشنز جناب محمد صدیق اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ (CRD) جناب فرحان اسدی بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر مظہر نظام نے پٹیل ہسپتال کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہسپتال کی طبی خدمات، انسانیت کی خدمت کے عزم اور فلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے برنز اینڈ پلاسٹک سرجری اور مریضوں کی بحالی میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ڈاکٹر سعید علی، کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن، نے برن کیئر اینڈ احتیاطی تدابیر، جبکہ ڈاکٹر وہاج ارشد، کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن، نے ہیڈ اینڈ نیک ری کنسٹرکشن کے موضوع پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ڈاکٹر شازرا خان نے کلیفٹ کمپری ہینسو کیئر، جبکہ ڈاکٹر نور علی نے اسکار مینجمنٹ کے موضوع پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر زوہیرا خان، پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجن، نے Breast Reconstruction: Restoring Confidence After Breast Cancer کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے بریسٹ کینسر کے علاج کے بعد بریسٹ ری کنسٹرکشن کی اہمیت اور مریضوں کے اعتماد اور معیارِ زندگی کی بحالی پر روشنی ڈالی۔
بریکنگ نیوز
- پرائیویٹ حج سکیم کی رجسٹریشن’ بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اورحج پورٹل کے ذریعے 20نومبر تک جاری رہیگا: ترجمان وزارت مذہبی امور
- حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار
- الیکشن ٹربیونل نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید امام مالک کی رکنیت معطل کردی
- وزیر داخلہ کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت، عزم ‘ اصول پاکستان کی بنیاد : عبدالعلیم خان
- ڈپٹی ڈائریکٹروزارت اطلاعات شاہد حبیب پر قاتلانہ حملہ’ مقدمہ درج نہ ہوسکا
- وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس’ عدالت کی فلک جاوید و دیگر کو فریق بنانے کی ہدایت
- لاہور ہائیکورٹ کا 39 سال پرانے اراضی کیس پر فیصلہ، تکمیل کا دعویٰ مسترد
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
- سپارکوکی ربیع الثانی کا چاند آج نظر آ نے کی پیشگوئی ،یکم ربیع الثانی کل متوقع
- لاہور ہائیکورٹ: ججز کی تعطیلات سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز جاری
- والڈ سٹی لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز سیفٹی پلان پر کام شروع ہونے کا انکشاف
- ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونیکا امریکی اعتراف
- مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر سنگین پابندیاں عائد ہیں:ڈی ایف پی
- ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائش اور کانفرنس
- پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
- پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
- ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
- ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
