اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصول پاکستان کی بنیاد اورباقی ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں علیم خان نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت، عزم اور اصول پاکستان کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں سے قوم کو نئی سمت دی، ان کی انتھک کاوشیں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان کی خدمات اور جدوجہد قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی، قائداعظم کے اصول ملک کی مضبوطی، خوشحالی اور خودمختار ریاست کی ضمانت ہیں۔ آج قائداعظم کی عظیم جدوجہد اور لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانا قائداعظم کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے، قائداعظم کے اصولوں پر کاربند ہوکر ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ ان کے دیانت، امانت اور اصول پسندی کے شعار قوم کیلئے روشن مثال ہیں، پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے اتحاد اور نظم و ضبط کو اپنانا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
- منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھاکر سب کو حیران کر دیا
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- علاقائی جنگ کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- مودی کی معاشی پالیسیاں بھارت کو لے ڈوبیں غیر ملکی سرمایہ کار متنفر
- سرگودھا کا تاریخی چرنالی سٹیشن عدم توجیحی کا شکار ٹرین کی سفری سہولیات ناپید مسافر پریشان
- وزیراعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت
- پرائیویٹ حج سکیم کی رجسٹریشن’ بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اورحج پورٹل کے ذریعے 20نومبر تک جاری رہیگا: ترجمان وزارت مذہبی امور
- حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ کا پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار
- الیکشن ٹربیونل نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید امام مالک کی رکنیت معطل کردی
- وزیر داخلہ کا کرم میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت، عزم ‘ اصول پاکستان کی بنیاد : عبدالعلیم خان
- ڈپٹی ڈائریکٹروزارت اطلاعات شاہد حبیب پر قاتلانہ حملہ’ مقدمہ درج نہ ہوسکا
- وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس’ عدالت کی فلک جاوید و دیگر کو فریق بنانے کی ہدایت
- لاہور ہائیکورٹ کا 39 سال پرانے اراضی کیس پر فیصلہ، تکمیل کا دعویٰ مسترد
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی خراب کارکردگی، انکوائری شروع
- سپارکوکی ربیع الثانی کا چاند آج نظر آ نے کی پیشگوئی ،یکم ربیع الثانی کل متوقع
- لاہور ہائیکورٹ: ججز کی تعطیلات سے متعلق نئی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز جاری
- والڈ سٹی لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز سیفٹی پلان پر کام شروع ہونے کا انکشاف
- ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونیکا امریکی اعتراف
