گلگت (آئی این پی )الیکشن ٹریبونل نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید امام مالک کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5روزکے اندر تمام پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کی ہدایت کر دی۔ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے سید امام مالک کی بنیادی رکنیت معطلی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے آرڈر 85 اور سیکشن 95 کے تحت پوسٹل بیلٹس کی گنتی کا حکم جاری کردیا گیا۔امام مالک نے گلگت بلتستان الیکشن میں جی بی 16 دیامر سے بطور آزاد امیدوار حصہ لیا، کامیابی کے بعدوہ آئی پی پی میں شامل ہو گئے تھے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے آئی پی پی سیکریٹری جنرل میاں خالد محمود کی درخواست منظور کرتے ہوئے امام مالک کی آئی پی پی میں شمولیت کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔جی بی اے 16 دیامر 2 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے والے سید امام مالک نے اپنے مدمقابل عطا اللہ کے مقابلے میں 24 ووٹوں کی معمولی برتری حاصل کی تھی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فارم 49 جاری کرتے وقت پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی نہیں کی گئی، جبکہ فارم 47 کی بنیاد پر پروویژنل فارم 49 جاری کر دیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عطا اللہ نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ پروویژنل فارم 49 کو الیکشن ٹریبونل گلگت بلتستان میں چیلنج کر دیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
- قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
- سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
- شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
- کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
- میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
- ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
- نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کے میک اپ پر کروڑوں خرچ، تنازع کھڑا ہوگیا
- لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
- مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے
- رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
- NCCIA میں نفری کی کمی، وفاقی پولیس کا23 افسران بھجوانے کا فیصلہ
- رضوان،امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے نااہل
- 5،6سال سے پاکستان کرکٹ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں، PSL کو 10 سال ہوچکے’ ایک بیٹر بھی نہیں نکالا: وسیم اکرم
- نصف صدی کی بدترین ٹیم کے ہاتھوں انگلینڈ بائولروں کی دھلائی دوسری اننگز میں 449رنز بنائے
- منگولیا کے صدر نے 100 کلو گرام وزن 20 مرتبہ اٹھاکر سب کو حیران کر دیا
- فیصل آباد،ائیرپورٹ پر 92پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
- علاقائی جنگ کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
