لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہاس لاہور میں مشترکہ اجلاس۔ پیپلزپارٹی کی
طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، قمرالزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی شامل۔مسلم لیگ(ن) کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان، سینیٹر/سینئر ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب انوشا رحمان، خواجہ سعد رفیق اور سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب را عبدالکریم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار ساہو بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ میٹنگ میں طے پانے والے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں جماعتوں نے باہمی مشاورت سے کوآرڈینیشن کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا اور اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جماعتوں نے واضح کیا کہ ملک کے استحکام کے لیے یہ اتحاد عارضی نہیں بلکہ دیرپا ہے۔
