Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثیوں کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر میزائل ڈرون حملہ ریاض کا جوابی وار یمن کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کادعویٰ
    • پنجاب میں 17ستمبر تک دفعہ 144نافذ
    • ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7شرائط پیش عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی دھمکی
    • کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نظر بھارتی ویمنز ٹیم کا چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
    • حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد ناگزیر مریم نواز
    • ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیجائے:پاکستان
    • مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل
    • 4 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بل ادائیگی کا معاملہ لندن کے ڈورچسٹر ہوٹل نے قطری شیخ کی گاڑی کے حوالے سے عدالتی حکم حاصل کر لیا
    • وزیراعظم شہبازولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ سعودیہ پرحوثیوں کے حملے کی مزمت مکمل یکجھتی کا اظہار
    • وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان موٹر سائیکل رکشہ\رکشہ، چنگ چی 800 سی سی تک گاڑوں کو پٹرول پر 100 روپے ریلیف
    • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
    • ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار
    • بانی کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں: علیمہ خان
    • آج لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دونگا:سہیل آفریدی
    • مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت
    • کراچی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد ہلاک
    • صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا: راناثناء اللہ
    • برکس سمٹ نئی دہلی کی سڑکوں کنارے ٹینٹ لگا کرغربت چھپانے کی ناکام کوشش
    • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
    • پرفارمنس کے بعد ایک گرو ہ کاحملہ’ حال ہی میں ”804”کے نام سے گانا جاری کیا جس میں سابق وزیراعظم کی رہائی کامطالبہ کیاگیاتھا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیجائے:پاکستان

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف نئے، جامع اور دور اندیش بین
    الاقوامی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کو مضبوط بنائے اور پابندیوں کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرے۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے دہشت گردی کی کارروائیوں سے بین الاقوامی امن اور سکیورٹی کو لاحق خطرات، نائن الیون کے 25 سال بعد۔ دہشت گردی کے خلاف سلامتی کونسل کی لڑائی کی تجدید کے موضوع پر سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عاصم افتخار نے سات پاکستانیوں سمیت نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔نائن الیون پر عالمی ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں سلامتی کونسل نے فوری کارروائی کی، جس میں قرارداد 1373 کی منظوری بھی شامل ہے، جو تاحال اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی فریم ورک کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے فرنٹ لائن کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں، انٹیلی جنس تعاون اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ سکیورٹی ہم آہنگی نے القاعدہ کی صلاحیتوں کو نمایاں حد تک کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف بین الاقوامی مہم میں سب سے نمایاں کامیابیاں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور فعال تعاون کے ذریعے حاصل کی گئیں۔ عاصم افتخار احمد نے زور دیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بہت بھاری قیمت چکائی ہے، رواں صدی کے آغاز سے اب تک سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں سمیت 90 ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بن کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ مسلسل معاشی نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے 25 سال قبل ہنگامی بنیادوں، اتحاد اور عزم کے ساتھ ردعمل دیا تھا، لیکن اس کے بعد سے دہشت گردی کے خطرے کی نوعیت بدل چکی ہے، دہشت گردی کا منظرنامہ اب تبدیل ہو کر نئی شکل اختیار کر چکا ہے اور نئے خطرات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کے فریم ورک میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے پابندیوں کے موجودہ نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے انتہائی دائیں بازو کی شدت پسندی کے عروج، افریقہ، مشرق وسطی اور افغانستان میں دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے پروپیگنڈے، ذہن سازی، بھرتی، روابط اور مالی اعانت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی اجاگر کیا۔افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی پر خاص تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین برسوں کے دوران 4700 سے زائد پاکستانی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔انہوں نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے، ای ٹی آئی ایم اور داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کے خلاف مثر بین الاقوامی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔عاصم افتخار نے انہوں نے دہشت گردوں کی مالی اعانت کیلئے ڈارک ویب، ورچوئل اثاثوں اور کرپٹو کرنسیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال سے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کی عدم موجودگی میں، یہ خطرہ یقینی طور پر کئی گنا بڑھ جائے گا۔انہوں نے انسداد دہشت گردی کیلئے جامع نقطہ نظر پر زور دیا، جس میں اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے چاروں ستونوں پر متوازن عمل درآمد اور دہشت گردی کے بنیادی اسباب اور اس کیلئے سازگار حالات سے نمٹنے پر زیادہ توجہ دینا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قبضے کی صورت حال میں بھی احتساب کا اطلاق ہونا چاہئے، اور کہا کہ قابض قوتوں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے اور انہیں اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے والے عوام کے خلاف استثنیٰ کے ساتھ کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بین الاقوامی ردعمل کو دہشت گردی کے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرے سے آگے رہنا چاہئے، دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی ردعمل کو تیز تر ہونا چاہیے، بلکہ تیزی سے ابھرتے ہوئے خطرے سے آگے ہونا چاہئے۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری اٹھائے، اس بات کو یقینی بنائے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور اس عالمی خطرے کے خلاف ایک متحد اور اجتماعی محاذ بنانے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور علاقائی ہم آہنگی کو مضبوط کرے۔
    پاکستان

    Khabrain News

      Keep Reading

      حوثیوں کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر میزائل ڈرون حملہ ریاض کا جوابی وار یمن کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کادعویٰ

      پنجاب میں 17ستمبر تک دفعہ 144نافذ

      کراچی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.