لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حادثات اور ہنگامی
حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے پر اپنے پیغام میں ریسکیو 1122 سروس فراہم کرنے والے ریسکیورز اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے بروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کیلئے عوام میں فرسٹ ایڈ کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے تمام تر میسر وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزیراعلی پنجاب کے مطابق پنجاب گولڈن آورز کے دوران مریض کے یقینی علاج کے لیے ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہے، جبکہ حکومت پنجاب ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن بوٹس کے ذریعے فرسٹ ایڈ اور ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 دن رات انسانیت کی خدمت اور حادثات کے شکار افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔
مریم نواز
