Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثیوں کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر میزائل ڈرون حملہ ریاض کا جوابی وار یمن کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کادعویٰ
    • پنجاب میں 17ستمبر تک دفعہ 144نافذ
    • ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7شرائط پیش عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی دھمکی
    • کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نظر بھارتی ویمنز ٹیم کا چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
    • حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد ناگزیر مریم نواز
    • ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دہشت گرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیجائے:پاکستان
    • مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل
    • 4 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ بل ادائیگی کا معاملہ لندن کے ڈورچسٹر ہوٹل نے قطری شیخ کی گاڑی کے حوالے سے عدالتی حکم حاصل کر لیا
    • وزیراعظم شہبازولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ سعودیہ پرحوثیوں کے حملے کی مزمت مکمل یکجھتی کا اظہار
    • وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان موٹر سائیکل رکشہ\رکشہ، چنگ چی 800 سی سی تک گاڑوں کو پٹرول پر 100 روپے ریلیف
    • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان
    • ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار
    • بانی کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں: علیمہ خان
    • آج لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دونگا:سہیل آفریدی
    • مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت
    • کراچی:سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد ہلاک
    • صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا: راناثناء اللہ
    • برکس سمٹ نئی دہلی کی سڑکوں کنارے ٹینٹ لگا کرغربت چھپانے کی ناکام کوشش
    • مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
    • پرفارمنس کے بعد ایک گرو ہ کاحملہ’ حال ہی میں ”804”کے نام سے گانا جاری کیا جس میں سابق وزیراعظم کی رہائی کامطالبہ کیاگیاتھا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ ایک بار پھر سیاست کی نظر بھارتی ویمنز ٹیم کا چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

    By Khabrain Newsستمبر 14, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)محسن نقوی سے ٹرافی لینے

    سے انکار کرکے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔دبئی میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل کے انعامات دینے کی تقریب ہوئی جس میں اے سی سی کے صدر محسن نقوی سٹیج پر موجود تھے۔ تاہم بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم کے باہر دائرہ بناکر موجود رہی اور گراؤنڈ میں نہیں آئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کے بغیر ہی تقریب مکمل ہوئی اور بھارتی ویمنز ٹیم نے ٹرافی وصول نہیں کی جس پر ٹرافی اے سی سی نے رکھ لی۔اے سی سی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر فاتح ٹیم نے ٹرافی وصول کرنی ہے تو محسن نقوی سے ہی وصول کرے گی۔دوسری جانب سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے رنرز اپ انعام وصول کرلیا۔ذرائع اے سی سی کا کہنا ہے کہ ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، ٹرافی فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، صرف وصولی کا انتظار ہے۔بھارتی ٹیم کے اس طرز عمل کے بعد محسن نقوی نے اپنے پرانے اصولی موقف کے تحت ٹرافی اپنے پاس رکھ لی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے موقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے تھے اور آج بھی اپنے اسی موقف پر قائم ہیں، جس کے تحت کرکٹ کے معاملات کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھتے ہوئے کھیل اور اس کی روایات کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔کرکٹ کے حلقوں میں بھارتی ٹیم کے اس رویے کو سپورٹس مین سپرٹ کے حوالے سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کا یہ طرز عمل ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ سامنے آیا ہے، جب کسی بڑے کرکٹ ایونٹ میں فاتح بھارتی ٹیم نے ٹرافی دینے والے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی بھارتی ٹیم کی ٹرافی بھی اب تک دستیاب ہے اور صرف اس کی وصولی کا انتظار ہے۔اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اس فیصلے کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور کرکٹ کو کھیل ہی کے طور پر آگے بڑھانے کی پالیسی برقرار ہے۔ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد ٹرافی کی تقریب کو اس لیے بھی غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی کہ ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں کھیل سے ہٹ کر سیاسی اختلافات کے اثرات نمایاں نظر آئے۔
    محسن نقوی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو 7شرائط پیش عالمی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

      حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت طبی امداد ناگزیر مریم نواز

      مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.