،بیجنگ(نیوز ایجنسیاں، ویب ڈیسک )یمن کے صوبہ تعز میں سعودی قیادت میںقائم فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تین ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے۔چین نے سعودی اپیل پر حوثیوں کے حملے رکوانے کیلئے ایران پر زور دیا ہے جبکہ حوثیوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فوجی اڈے اور یل تنصیبات ہدف ہیں، مکہ پر حملے کا الزام احمقانہ ہے ۔ حوثیوں کے زیرِ انتظام ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق فضائی حملے تعز ضلع کے علاقوں الذکرہ اور الحوبان جبکہ ضلع خدیر کے علاقے الراہدہ میں واقع مواصلاتی ٹاورز پر کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا زخمیوں کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز کے درمیان جاری تنازع کے دوران مواصلاتی اور دیگر اہم تنصیبات متعدد مرتبہ حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔دوسری جانب یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، جہاں دونوں فریقوں نے مارب، تعز اور الحدیدہ سمیت مختلف محاذوں پر حملوں کے دعوے کئے ہیں۔حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے بندرگاہی شہر مخا کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں اور عسکری سازوسامان کو نشانہ بنایا، جبکہ سرکاری فوج نے شمالی مارب میں ڈرون حملے بھی کیے۔ ادھر حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر 40 فضائی حملے کیے۔ حوثیوں کے مطابق جواباً انہوںنے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ایک فضائی اڈے اور ینبع میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ کے شہر عبس میں سعودی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔حوثیوں کے زیر انتظام ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق عبس شہر پر دو فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا۔رپورٹ کے مطابق حملوں میں چار گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ تاحال سعودی قیادت میں اتحاد کی جانب سے حملوں کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے ہلاکتوں اور نقصانات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔چین نے سعودی عرب کی جانب سے اپیل کے بعد ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حوثیوں کے حملیروکنے میں مدد کرے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے باخبر تین ایرانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے چین سے کی گئی اپیل پر چین نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ حوثیوں کے حملے رکوانے میں مدد کرے۔ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحل اور آبنائے باب المندب کے ارد گرد تیزی سے پیش قدمی کے بعد سعودی عرب نے چین سے رابطہ کیا تھا۔رائٹرز کی جانب سے اس خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کے جواب میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نہیں چاہتا کہ علاقائی کشیدگی مزید بڑھ کر یمن اور بحیرہ احمر تک پھیل جائے۔ علاقائی عدم استحکام میں اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ اور سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے اس خبر کے حوالے سے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ادھر یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے صرف فوجی ٹھکانے اور تیل کی تنصیبات ہدف پر ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطاب یمن کے حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب پر یمن کے خلاف حملوں اور محاصرے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ظلم، غلامی اور ذلت قبول نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات، فوجی ٹھکانے اور ان مقامات کو نشانہ بنا رہی ہیں جو یمن کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں۔حوثی رہنما نے سعودی عرب پر یمن میں اپنے حملوں کو درست ثابت کرنے کے لیے پروپیگنڈا اور جھوٹ استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اپنے اقدامات کا جواز پیش کرنے اور دوسروں کو حوثیوں کے خلاف حمایت پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمنی فورسز
بریکنگ نیوز
- امریکا کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری
- ہیئر’ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ‘ 3 فرار
- 60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن
- مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
- 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش سے متعلق رپورٹس کی وضاحت
- نور شناخت اسپیکر سیریز میں پاکستانی کھانوں اور قومی شناخت پر مکالمہ
- ریاض میں گلوبل امیج ایوارڈز پاکستانی اہم کاروباری شخصیات سر فہرست
- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے پرنسپلز’ وائس پرنسپلز’ ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کی ٹریننگ کی جائیگی
- جناح ہسپتال لاہور میں بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے ایم ایس کی کارروائی
- درپیش بنیادی مسائل کے حل’ بہتر سروس ڈلیوری کیلئے وفاق اور صوبوں کے ترجیحات کویکجا کرناناگزیر : بلا ل اظہر کیانی
- پریشر ہارن کے خلاف کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ
- پاکستان بچانے چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام مصطفی کمال
- نبی کریم ۖ کی آمد کا دن بنی نوع انسان کی تاریخ کا بہترین دن: ڈاکٹرمحمدعلی
- فیول کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی قیمتیں مہنگائی کا طوفان ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں ، شہری بلبلا اٹھے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- ضلعی گورنمنٹ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متحرک ہے’ کارروائی کررہے: ترجمان
- سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہورہی: خبیب الرحمن
- آلودگی پھیلانے والے 37یونٹ مسمار، سموگ سے قبل کریک ڈائون مزید سخت
- ملک میں امن ہو گا تو انویسٹمنٹ بھی آئے گی: حافظ طاہر اشرفی
- پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق
