گو جر خان ( نمائندہ خبریں) بڑکی بدال کے مرکزی نالے میں خودرو جنگلی بوٹیوں اور جھاڑیوں کی بھر مار کے باعث پانی کی قدرتی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، جس سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نالے میں حد سے زیادہ بوٹیاں اور کچرا جمع ہونے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو چکی ہے، جس سے ہر وقت تعفن پھیلنے اور موذی بیماریوں کے جنم لینے کا خطرہ لاحق ہے۔ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بڑکی بدال کے اس نالے سے جنگلی بوٹیوں کی فوری اور مکمل صفائی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ پانی کا بہاؤ بحال ہو سکے اور عوام کو درپیش پریشانی سے نجات مل سکے
