Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیویارک کے علاقے بروکلین میں نوجوان کشمیری امریکن ارمان عزیز انتقال کر گئے
    • پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری
    • ادویات کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے طریقہ کار عوام کے سامنے رکھ دیا
    • غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم جاری
    • پٹرول ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • غیر ملکی مقیم افغان شہریوں کو دستاویزات فراہمی پر دومیسائل برانچ پر چھاپہ ملازمین گرفتار
    • جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محمد باقر ذوالقدر
    • کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے:راجہ پرویز اشرف
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بحران
    • بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام فریڈم ڈے منایاگیا
    • 12 ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اچھا قدم اٹھایا ،اختر اقبال ڈار
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • نئی بلی کی نسل دریافت 100 سال سے زئد عرصے بعد پہلی بار Leo pardus tilcayo
    • حرمین شریفین پر کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا:علماء ومشائخ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
    • کم عمرلڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر تھیٹر سیل
    • اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فوڈ اتھارٹی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ
    • بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے:شیری رحمن
    • میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
    • مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے:’ سردار محمد یوسف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے قابل  دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اندراج مقدمہ میں تاخیر کو صرف بے قاعدگی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔سپریم کورٹ کے مطابق اندراج مقدمہ میں تاخیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، اندراج میں تاخیر پر ٹرائل کورٹ نوٹس لے کر قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ دستاویزات سے اندراج مقدمہ میں تاخیر ثابت ہونے پر معاملہ محکمانہ کارروائی کیلئے آئی جی کو بھی بھیجا جاسکتا ہے، مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی، ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی پی او کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو یکم جنوری 2025سے آج تک کے قتل مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی، ایسے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا جن میں 24گھنٹوں سے زائد کی تاخیر سے مقدمہ درج ہوا ہو۔عدالت نے ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر ضلع کے حساب سے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، آج کے بعد سپریم کورٹ کے محمد بخش کیس کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے اعلی افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔سپریم کورٹ نے محمد بخش کیس کا سندھی ترجمہ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔عدالت نے فیصلہ مجرم علی رضا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سنایا، مجرم علی رضا پر 2012میں دادو میں ایک قتل کا الزام تھا، قتل کیس کا معلوم ہونے کے باوجود پولیس نے تاخیر سے مقدمہ درج کیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے بھی سزا کو برقرار رکھا تھا، سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا ہے۔
    سپریم کورٹ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیویارک کے علاقے بروکلین میں نوجوان کشمیری امریکن ارمان عزیز انتقال کر گئے

      پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری

      ادویات کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے طریقہ کار عوام کے سامنے رکھ دیا

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.