Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیویارک کے علاقے بروکلین میں نوجوان کشمیری امریکن ارمان عزیز انتقال کر گئے
    • پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری
    • ادویات کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے طریقہ کار عوام کے سامنے رکھ دیا
    • غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم جاری
    • پٹرول ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • غیر ملکی مقیم افغان شہریوں کو دستاویزات فراہمی پر دومیسائل برانچ پر چھاپہ ملازمین گرفتار
    • جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محمد باقر ذوالقدر
    • کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے:راجہ پرویز اشرف
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بحران
    • بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام فریڈم ڈے منایاگیا
    • 12 ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اچھا قدم اٹھایا ،اختر اقبال ڈار
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • نئی بلی کی نسل دریافت 100 سال سے زئد عرصے بعد پہلی بار Leo pardus tilcayo
    • حرمین شریفین پر کسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا:علماء ومشائخ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
    • کم عمرلڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر تھیٹر سیل
    • اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی آسامیوں پر تعیناتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فوڈ اتھارٹی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ
    • بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انکار ناقابلِ فہم ہے:شیری رحمن
    • میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
    • مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے:’ سردار محمد یوسف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    27ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلے گا

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشترکہ اپوزیشن نے 27 کا اعلان  کردیا۔ تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن اتحاد نے سیاسی و معاشی بحران کے خاتمہ کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق 27ستمبر کا لانگ مارچ پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد ہوگی، 27ستمبر عوامی قوت کے بل بوتے پر عوام کا حقِ حکمرانی واپس لیا جائے گا، تمام جمہوری سیاسی قوتیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ مہنگائی، بے روزگاری، پیٹرول کی قیمتیں، امن و امان 27ستمبر کے احتجاج کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، بلوچستان و خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور مجوزہ 28 ویں ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام پر مشاورت کی گئی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ غیر نمائندہ حکومت صوبوں کو توڑنے یا محض انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی، ایسی تجاویز فیڈریشن ، قومی وحدتوں اور وفاقی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ ہیں، صوبوں کو ان کے آئینی حق سے کسی ریفرنڈم یا کسی اور صورت میں قطعاً محروم نہیں کیا جا سکتا، اجلاس نے خصوصاً سندھ کی موجودہ جغرافیائی و انتظامی حیثیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے براہِ راست ملاقات اور ان کی صحت سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کی گئی۔ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے دوران روا رکھے گئے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق بارڈر تجارت فوری بحال کرنے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ، قدرتی وسائل سے متعلق فیصلوں میں متعلقہ صوبوں اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاست، مشرق وسطی میں جاری بحران اور اس کے پاکستان پر اثرات پر گفتگو کی گئی۔خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے مثر سفارتی و ثالثی کردار کی حمایت کی گئی۔ اجلاس میںعلامہ ناصر عباس، سردار اختر جان مینگل، زین شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، سلمان اکرم راجہ ، محمد زبیر و دیگر شریک ہوئے۔
    مشترکہ اپوزیشن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیویارک کے علاقے بروکلین میں نوجوان کشمیری امریکن ارمان عزیز انتقال کر گئے

      پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری

      ادویات کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے طریقہ کار عوام کے سامنے رکھ دیا

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.