Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جامعہ نعیمیہ میں13ویں محفل میلاد مصطفیۖ برائے خواتین آج ہوگی
    • سونا مزید مہنگا پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار سے اوپر
    • چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
    • بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • پاکستان کی خاطر موبائل دیے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
    • ادویات کی رجسٹریشن کے لیےڈرگ روگولیٹری اٹھارٹی نے طریقہ کارعوام کے سامنے رکھ دی
    • 12 ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اچھا قدم اٹھایا ،اختر اقبال ڈار
    • صوبائی وزیرنذیر احمد عباسی کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات
    • پاکستان کی خاطر اپناموبائل دے دیں رات ڈھڑھ بجے موبائل لیا گیا
    • پنجاب کے چاروں ہوائی اڈوں پر سمگلنگ کا گھنائو نا دھندہ جاری
    • ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی 69 ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوران پنجاب اسمبلی کیلئے سی پی اے گرین میس اعزاز وصول کررہے ہیں۔
    • صوبائی وزیرنذیر احمد عباسی کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات
    • میر رضا کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، سٹیٹ بینک سے جواب طلب
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • مقامی حکومتوں کو مالی اختیارات دیئے جائیں’ ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو خط
    • این اے 77گوجرانوالہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری’ پولنگ 8 نومبر کو ہوگی
    • ڈکیٹی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں پولیس افسران کرائم کنٹرول پالیسی بنانے تک محدود
    • پٹرول مہنگاکورئیر کمپنیوں نے قیمتوں میں 40 فیصد کا اضافہ کر دیا
    • کوہاٹ دھماکے پر اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈی آئی جی آپریشنز کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد’ شہریوں کی شرکت

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بروقت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ لاہور پولیس کا مقصد صرف مقدمہ درج کرنا نہیں بلکہ متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔قابلِ دست اندازی  جرم میں بلا تاخیر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی جائے۔ کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ پولیس افسران بھی بذریعہ ویڈیو لنک حاضر رہے۔ کھلی کچہری میں وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو جھگڑوں اور فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہر شکایت پر فوری قانونی کارروائی اور پیش رفت رپورٹ کرنے،وراثتی تنازعات میں تصادم سے بچانے اور قانون کے مطابق حل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے بھی احکامات دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ ہراسگی، تشدد اور سماجی جرائم میں زیرو ٹالرنس، قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز 12 بجے دن بھی فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری لگاتا ہوں۔ ہفتے میں چھ روز دوپہر ایک سے تین بجے تک شہری براہِ راست اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔شکایت کے ازالے میں کوتاہی کرنے والے ایس ایچ اوز کی براہِ راست جوابدہی ہوگی۔ علاوہ ازیں
    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف مل گیا۔ گرین ٹائون پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون کے علاقہ حاکم ٹائون میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نوکری دلوانے کے عوض ملزمان نے خاتون سے50ہزار روپے بھی بٹورے۔ متاثرہ خاتون انصاف کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او گرین ٹائون کو ٹاسک سونپا۔ پولیس ٹیم نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت اللہ دتہ اور عامرکے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے چاروں ہوائی اڈوں پر سمگلنگ کا گھنائو نا دھندہ جاری

      جی سی یو طالب علم کی 21 دن میں لاہور سے سکردو دوڑ مکمل

      سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.