Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
    • سنگاپور 2026 کی بہترین ایئر لائن بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (حبہ عباسی)اسلام آباد میں اقلیتی برادریوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں ایک بار پھر انتظامی ناکامیوں اور زمینوں کے تنازعات کی شکل میں سامنے آگیا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ وفاقی دارالحکومت کے تین مسیحی قبرستان مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور بند ہو چکے ہیں، جبکہ نئے قبرستان میں ابھی ہزاروں قبروں کی گنجائش موجود ہے۔کمیٹی کے سامنے اس وقت زیادہ بڑا سوال قبرستانوں کی گنجائش نہیں بلکہ زمینوں کی ملکیت، الاٹمنٹ اور دائرہ اختیار کا نکلا۔ رجسٹرار نے بتایا کہ قبرستان کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ ہو چکی ہے اور اس معاملے کی انکوائری گزشتہ ڈھائی سال سے جاری ہے۔ حیران کن طور پر اتنے طویل عرصے میں انکوائری مکمل نہ ہو سکی جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر دنیش کمار نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سابق مینجمنٹ کمیٹی نے 50 سے 55 نوٹسز کے باوجود مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا، جس کے باعث تحقیقات متاثر ہوئیں۔ حکام کے مطابق زمینوں کی منتقلی اور لین دین کا عمل متعلقہ مینجمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے ہوتا رہا، تاہم ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔اجلاس میں یہ صورتحال بھی سامنے آئی کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ متنازعہ قبرستان کی زمین اسلام آباد کی حدود میں آتی ہے یا راولپنڈی کی۔ چیئرمین کمیٹی نے اسے حکومتی اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ تین چار دہائیوں بعد بھی دائرہ اختیار کا تعین نہ ہونا تشویشناک ہے۔کمیٹی نے قبرستان کی زمین کے دائرہ اختیار، ڈیمارکیشن اور ملکیتی حیثیت کے تعین کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری متعلقہ ادارے کریں گے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ دو ہفتوں میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور جس زمین پر کوئی عدالتی مقدمہ زیر سماعت نہیں اسے متعلقہ سوسائٹی کو واپس دلانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

    اقلیتی قبرستان

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی

      موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم

      شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.