لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم نئے سلیبس کو تاحال منظرعام پر نہ لائے جانے کے باعث درسی کتب کی بروقت دستیابی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پانچویں جماعت تک وفاق کی طرز پر نیا نصاب متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک نئے سلیبس کو ماہرین تعلیم اور پبلشرز کے لیے پبلک نہیں کیا گیا۔ ماضی میں نئے نصاب کے نفاذ سے چند ماہ قبل اسے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جاتا تھا جبکہ نصاب کی تیاری اور نفاذ سے پہلے مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے بھی رائے لی جاتی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پانچویں جماعت تک کے نئے نصاب کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر میں امتحانات کے بعد جنوری سے نئی جماعتوں کا آغاز کر دیا جاتا ہے، جس میں اب صرف تقریبا 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پبلشرز کے مطابق انہیں پانچویں جماعت تک کا نیا نصاب ابھی تک فراہم نہیں کیا جاسکا۔ نئے سلیبس کی فراہمی کے بعد درسی کتب کی تیاری اور چھپائی کے لیے تقریبا 3 ماہ درکار ہوتے ہیں، اس لیے نصاب فوری فراہم نہ کیا گیا تو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں کے بحران کا خدشہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
- سنگاپور 2026 کی بہترین ایئر لائن بن گئی
