کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبات کے حق میں قومی مارچ 20 ستمبر کو کراچی میں نکالا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیے کے مطابق ”پاکستان بچاؤ، صوبے بناؤ” اور ”کراچی بچاؤ، صوبہ بناؤ” کے عنوان سے قومی مارچ اتوار کو شام 4 بجے عائشہ منزل سے شروع ہوکر مزار قائد تک جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا مقصد سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مطالبات کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔
