Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
    • کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
    • کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
    • موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
    • شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
    • ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
    • پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
    • دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
    • پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
    • PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
    • ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
    • پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
    • "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
    • اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
    • نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
    • میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
    • تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
    • سنگاپور 2026 کی بہترین ایئر لائن بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صوبائی وزیرنذیر احمد عباسی کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا اور وفاق کے درمیان توانائی کے امور پر ایک اعلی سطحی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر توانائی و برقیات نذیر احمد عباسی نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اہم ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد سمیت ایڈیشنل سیکرٹری توانائی نورولی خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبے کو درپیش توانائی کے مسائل، رائلٹی اور آئینی حقوق کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نذیر احمد عباسی نے خیبر پختونخوا کے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے 100 MMCFD گیس کی تخصیص کا باقاعدہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے وفاق پر زور دیا کہ گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں گیس کنکشن کی فی صارف لاگت کے معیار کا ازسرنو تعین کیا جائے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایل پی جی پالیسی 2016 کے تحت خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے جنگلات کے تحفظ کی خاطر 10 فیصد ایل پی جی گیس مختص کرنے کا بھی مطالبہ دہرایا۔ صوبائی وزیر توانائی نے وفاقی حکومت کو صوبائی تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رائلٹی کی عدم ادائیگی اور آئینی حقوق کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی سربراہی میں صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ملاقات میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے صوبائی وفد کو یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کے توانائی کے مسائل کے حل کے لیے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پٹرولیم مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں پیش رفت اور موجودہ دبا کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، تاہم صورتحال بہتر ہوتے ہی گیس کی منصفانہ تقسیم کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں رہنماں نے توانائی کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل اور جامع رپورٹ مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری سطح کی ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی

      موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم

      شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.