لاہور(پ ر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے پاکستان آٹو شو میں نیو ہالینڈ ٹریکٹرز کی رینج میں دو نئے ماڈلزNH750، 75 ہارس پاور ٹریکٹر، اور-56 NH85، 85 ہارس پاور 4WD ٹریکٹر متعارف کرا دیے۔یہ نئے ماڈلز پاکستان میں بدلتی ہوئی زرعی، کاروباری اور چھوٹے تعمیراتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان ٹریکٹرز کے ذریعے کسانوں اور کاروباری صارفین کو روایتی زرعی کاموں کے علاوہ مختلف کمرشل اور دیگر کاموں کے لیے بھی زیادہ سہولت اور بہتر کارکردگی حاصل ہوگی۔اس موقع پر ال غازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، یاسین سیکر نے کہا:پاکستان میں زرعی پیداوار، کام کی رفتار اور بروقت زرعی سرگرمیوں کے لیے جدید مشینری کا استعمال بہت اہم ہے۔ آج ٹریکٹرز صرف کھیتی باڑی تک محدود نہیں رہے بلکہ انہیں مختلف کاروباری اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ NH750 اور-56 NH85کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات میں مزید وسعت لا رہے ہیں اور انہیں مضبوط، قابلِ اعتماد اور مختلف کاموں کے لیے موزوں مشینری فراہم کر رہے ہیں۔NH750 ، 75 ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور اسے مضبوطی اور مختلف کاموں کے لیے موزوں بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا SG آئرن فرنٹ ایکسل کمرشل لوڈر اور بلیڈ کے استعمال کے لیے مضبوط سپورٹ فراہم کرتا ہے، جبکہ SG آئرن ایکسل ٹیوب ٹرالی اور دیگر کمرشل کاموں کے لیے موزوں ہے۔ اس ٹریکٹر میں طاقتور ہائیڈرولک سسٹم، مضبوط کلچ، مؤثر ڈسک بریک سسٹم اور مینٹیننس فری بیٹری بھی شامل ہے۔NH85-56، 85 ہارس پاور، 4WD اور Lift-o-Maticٹیکنالوجی کے ساتھ بہتر گرفت اور مختلف کاموں کے لیے زیادہ استعداد فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹریکٹر زرعی، کمرشل اور چھوٹے تعمیراتی کاموں کے لیے موزوں ہے۔ اس میں کمرشل لوڈر اور بلیڈ کے استعمال کے لیے مضبوط SG آئرن فرنٹ سپورٹ،Lift-o-Matic ہائیڈرولک سسٹم اور اختیاری ڈبل ایکٹنگ اسپول والو کٹ شامل ہے۔ان نئے ٹریکٹرز کے ذریعے الغازی ٹریکٹرز پاکستان میں زیادہ مؤثر اور مختلف ضروریات کے مطابق مشینی کاشتکاری کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ جدید مشینری کسانوں اور کاروباری صارفین کی وسیع تر زرعی اور کمرشل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایران کے حملوں کا اثر، مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی فوجی اڈے متاثر
- سعودی دارالحکومت ریاض میں فضائی حملے کا الرٹ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں 2490 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی
- کا اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ CDAچیئرمین
- موثر رابطہ فوڈ سیفٹی کے بہتر نفاذ میں معاون ثابت ہوگا، چودھری نعیم
- شاعر و ادیب ندیم صدیقی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایف جی ای ایچ اے ایگزیکٹو بورڈکا 52واں اجلاس
- پنجاب میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی: عظمی کاردار
- دھمیال ، موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس
- پنجاب یونیورسٹی ‘جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں اٹھائے نکات پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے:گورنر پنجاب
- PAPS-2026 میں BYD کیجانب سے نئی گاڑیوں کی پیشکش
- ایران پر امریکی پابندیاں 2031 تک برقرار، ٹرمپ نے بل منظور کرلیا
- پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ایم-4 کی توسیع شروع، منصوبہ 15 دسمبر تک مکمل
- "پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لے لیا گیا
- اسلام آباد میں اقلیتوں کے قبرستانوں کا معاملہ سینیٹ کمیٹی میں آگیا
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کال پر حکومت ،انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار: اعجاز حسین
- نیو ٹائون پولیس کی کارروائی، خاتون سے بیگ چھین کر فرار ہونے والا سنیچر گرفتار
- میرے بیٹے یہودی نہیں،خواجہ آصف کے ٹویٹ پر جمائما گولڈ سمتھ کا جواب
- تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 7 افرادگرفتار
