راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، اشتہاری دسمبر 2025 سے پولیس کو مطلوب تھے، کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
