Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف

    By Khabrain Newsستمبر 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مہران اجمل خان سے) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 4ارب 47کروڑ 96لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر بڑا آڈٹ اعتراض، سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف، فنانس ڈیپارٹمنٹ افسران سرکاری مزے لیتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں 4ارب 47 کروڑ 96لاکھ 39 ہزار 638 روپے مختلف بینکوں میں ٹرم ڈیپازٹ رسیدوں کے ذریعے سرمایہ کاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری کے لیے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل نہیں کی گئی جبکہ معاملہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ذریعے بھی سنڈیکیٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ 2021-24 کے آڈٹ کے دوران سامنے آنے والے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ایکٹ 2012 کے تحت سنڈیکیٹ کو یونیورسٹی کی رقم اور غیر مختص آمدن کو مقررہ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں یونیورسٹی کی سرمایہ کاری، مالی معاملات اور اکائونٹس کے حوالے سے سنڈیکیٹ کو مشاورت فراہم کرنا بھی شامل ہے۔آڈٹ کے مطابق 4ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سرمایہ کاری مختلف بینکوں میں ٹی ڈی آرز کے ذریعے کی گئی مگر اس کے لیے سنڈیکیٹ کی منظوری نہیں لی گئی۔ رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی کہ تمام سرمایہ کاری ایک ایسے انویسٹمنٹ کمیٹی کے ذریعے کی گئی جو سنڈیکیٹ نے 5 دسمبر 2005 کے 13ویں اجلاس میں تشکیل دی تھی تاہم بعد ازاں ہونے والی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ذریعے سنڈیکیٹ کی منظوری کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔آڈٹ حکام نے اس عمل کو بغیر سنڈیکیٹ منظوری کے غیر قانونی اور بے قاعدہ سرمایہ کاری قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔ آڈٹ اعتراض سامنے آنے کے بعد بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یا تو اعتراض کو صرف تعمیل کے لیے نوٹ کیا گیا یا اس کا جواب فراہم نہیں کیا گیا۔ آڈٹ کے مطابق معاملہ انتظامی محکمے کو رپورٹ کیے جانے کے باوجود اس پر نہ کوئی جواب موصول ہوا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کی حتمی تیاری تک نومبر اور دسمبر 2024 میں یاددہانیاں بھی جاری کی جاتی رہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق

      چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات

      صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.