Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے آئی سے بنا مواس خواتین کی عزت خطرے میں ڈال سکتا ہے جنت مرزا
    • اپریشن شعبان 2 بلوچلستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 6 دہشت گرد ہلاک
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں لاکھوں روپے مالی نقصان کا خدشہ

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (سٹی رپورٹر) ننکانہ صاحب پیر بازار کی نیلامی میں مبینہ بے ضابطگیاں،47 لاکھ سے زائد کی رقم وصول کرنے میں رکاوٹ بن گئے’ ٹھیکیدار کے افسران پر سنگین الزامات، افسران جان بوجھ کر ورک آڈر جاری نہیں کر رہے۔ میونسپل کمیٹی واربرٹن میں  مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔47 لاکھ25 ہزار روپے سے زائد میں نیلام ہونے والے پیر بازار کے ٹھیکے کی مکمل رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے اور ورک آرڈر جاری کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے جس کے باعث میونسپل کمیٹی کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سستا پیر بازار تقریبا33 لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا جبکہ رواں سال شعیب نامی ٹھیکیدار نے نیلامی میں 47 لاکھ25 ہزار روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کیا جس سے میونسپل کمیٹی واربرٹن کو گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافی آمدن حاصل ہونا تھی تاہم ٹھیکیدار شعیب کا الزام ہے کہ نیلامی کو تقریبا تین ماہ گزرنے کے باوجود چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن اور میونسپل آفیسر فنانس راحت کی جانب سے اسے ورک آرڈر جاری نہیں کیا جارہا حالانکہ اس کی سکیورٹی رقم پہلے ہی میونسپل کمیٹی کے اکائونٹ میں جمع ہے۔ ٹھیکیدار کے مطابق متعلقہ افسران کی ہدایت پر وہ بقایا رقم لے کر بھی متعدد مرتبہ میونسپل کمیٹی کے دفتر پہنچا، تاہم مبینہ طور پر ہر بار اسے مختلف حیلوں بہانوں سے واپس بھیج دیا گیا۔ ٹھیکیدار نے دعویٰ کیا کہ اس پر اپنے مبینہ کارِ خاص افراد کو ٹھیکے میں حصہ دار بنانے کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ شعیب کے بقول فنانس آفیسر راحت نے مبینہ طور پر اسے یہ بھی کہا کہ اگر وہ ان کے نامزد افراد کو ٹھیکے میں شریک کر لے تو ٹھیکہ کم قیمت پر بھی الاٹ کیا جاسکتا ہے۔ ٹھیکیدار نے الزام عائد کیا کہ اسے مبینہ طور پر دبائو اور بلیک میلنگ کے ذریعے سرکاری نیلامی کے عمل میں غیر متعلقہ افراد کو شریک کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اہم امر یہ ہے کہ اگر47 لاکھ25 ہزار روپے کی کامیاب بولی کے باوجود ٹھیکیدار کو بروقت ورک آرڈر جاری نہیں کیا جاتا تو نہ صرف میونسپل کمیٹی کی متوقع آمدن متاثر ہوگی بلکہ پہلے سے مالی مشکلات کا شکار میونسپل کمیٹی واربرٹن کو مزید مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سرکاری نیلامی میں سب سے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکیدار کو مبینہ طور پر اضافی شرائط یا غیر متعلقہ افراد کو شریک کرنے کے لیے دبائو ڈالنے کے الزامات بھی معاملے کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ٹھیکیدار شعیب نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے، نیلامی کا مکمل ریکارڈ، سکیورٹی رقم، ورک آرڈر، متعلقہ افسران کی فائل موومنٹ اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اے آئی سے بنا مواس خواتین کی عزت خطرے میں ڈال سکتا ہے جنت مرزا

      زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا

      خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.