Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی کی ہدایات پر آر ڈی اے نے  اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں غیر قانونی ہاسنگ سکیموں، غیر مجاز ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے سگنیچر سٹی ہاسنگ سکیم (سابقہ نام: سنچری ٹان)، واقع موضع گڑھا بھرتہ اور بگہ شیخاں کی سوشل میڈیا، واٹس ایپ، یوٹیوب اور دیگر انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر غیر قانونی تشہیر اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق سگنیچر سٹی ایک غیر قانونی ہاسنگ سکیم ہے اور اس کے سپانسر کی جانب سے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے مطلوبہ منظوری حاصل کیے بغیر تشہیر اور مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت سیکشن 12(5) کے تحت نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ مزید برآں، آر ڈی اے نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، راولپنڈی کو بھی بھجوا دیا ہے اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی تشہیری مواد کے خلاف مروجہ قوانین و ضوابط کے تحت ضروری کارروائی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاسنگ سکیم رولز، 2021 کے رول 46(1) کے تحت کسی بھی ہاسنگ سکیم کا سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے پلاٹوں یا ہاسنگ یونٹس کی فروخت کے لیے تشہیر یا پیشکش نہیں کر سکتا۔ آر ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی نجی ہاسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور منظور شدہ رقبے کی تفصیلات آر ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ www.rda.gop.pk سے لازمی طور پر تصدیق کریں۔ شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مجاز اتھارٹی سے تصدیق کیے بغیر نجی ہاسنگ سکیموں کے سپانسرز کی جانب سے سوشل میڈیا، اشتہارات یا دیگر ذرائع پر کیے جانے والے دعوں پر انحصار نہ کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ آر ڈی اے نے نجی ہاسنگ سکیموں کی سوشل میڈیا پر غیر قانونی تشہیر کے حوالے سے قومی احتساب بیورو راولپنڈی، چیئرمین آئیسکو، جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (SNGPL)، جنرل منیجر پی ٹی سی ایل، ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو بھی ضروری کارروائی اور معلومات کے لیے مراسلات ارسال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ہاسنگ سکیم کے مالک/سپانسر کی جانب سے آر ڈی اے سے این او سی حاصل ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم آر ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ ہاسنگ سکیم غیر قانونی ہے۔ شہری کسی بھی دعوے یا تشہیری مہم پر اعتماد کرنے سے قبل آر ڈی اے سے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سلمان غنی نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو غیر قانونی و غیر مجاز ہاسنگ سکیموں، غیر قانونی ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کے مفادات کے تحفظ، غیر قانونی و غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ٹیکسلا کے علاقہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سی پی او نے شہر کے داخلی راستوں پر پکٹس کے سیکیورٹی انتطامات چیک کیے،سی پی او نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا ہمہ وقت قیام یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوحسن مشتاق سکھیرا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا ٹیکسلا کے علاقہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سی پی او نے شہر کے داخلی راستوں پر پکٹس کے سیکیورٹی انتطامات چیک کیے،سی پی او نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا ہمہ وقت قیام یقینی بنایا جائے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق

      چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات

      صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.