کراچی،ٹنڈوالہ یار (این این آئی) ٹنڈوالہ یار میں شادی کی ایک تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دلہا، دلہن سمیت 400 کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ مریضوں کی بڑی تعداد مقامی اسپتال پہنچنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی اور بعض افراد بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مریضوں کی بڑی تعداد پہنچنے کے باعث طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر طبی ٹیموں کو فوری طور پر تعینات کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ تر متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ بعض مریضوں کو مزید طبی نگرانی میں رکھا گیا۔حکام نے شادی کی تقریب میں فراہم کیے گئے کھانے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد افراد کی طبیعت خراب ہونے کی حتمی وجہ لیبارٹری رپورٹس سامنے آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈوالہ یار میں ناقص کھانا کھانے سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر حیدرآباد سے تفصیلات اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
بریکنگ نیوز
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
- چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
- کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
- وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
- کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
- راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
- پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
- 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
- خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
- پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
- ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
- ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
- غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
- 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
