گرفتار،82 بوتل اور 60 لیٹر شراب برآمد
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر گرفتار،82 بوتل اور 60 لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے آٹھ شراب سپلائرز کو گرفتار کر کے 64بوتل اور 60لیٹرشراب برآمد کی، تھانہ کینٹ پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر کے 18بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
