Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے لیے ملٹی موڈل ڈیٹا سیٹ کی تیاری کے موضوع پر ایک روزہ بین

    الاقوامی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ماہرین نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI)کے موجودہ دور میں پاکستانی زبانوں کے تحفظ، دستاویز بندی اور جدید ٹیکنالوجی میں مثر نمائندگی کے لیے معیاری لسانی ڈیٹا کی تیاری ناگزیر ہے۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر سید عامر شاہ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کے لیے معیاری ملٹی موڈل ڈیٹا سیٹ کی تیاری نہ صرف زبانوں کی ڈیجیٹل دنیا میں مثر نمائندگی یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ تحقیق، تعلیم اور لسانی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس اہم اور بروقت اقدام پر شعبہ انگریزی اور فورم فار لنگوئج انیشی ایٹوز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تحقیقی و علمی منصوبے پاکستانی زبانوں کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔فورم فار لنگوئج انیشی ایٹوز (FLI) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فخرالدین اخونزادہ نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 80 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں متعدد زبانوں کو بقا کے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چھ پاکستانی زبانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز کو زبانوں کی دستاویز بندی اور تحفظ کے لیے تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔شعبہ انگریزی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد کمال خان نے بتایا کہ منصوبے کے تحت پشتو، پنجابی، ہزارگی، سرائیکی اور دیگر پاکستانی زبانوں کا ملٹی موڈل ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جو لسانی تحقیق اور مصنوعی ذہانت کی مختلف ایپلی کیشنز میں استعمال ہوگا۔پراجیکٹ کے پرنسپل انوسٹیگیٹر اور انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ کے ڈاکٹر میثم علی نے کہا کہ ٹیم ورک اور جدید تحقیقی طریقہ کار کے ذریعے مختصر مدت میں جامع لسانی ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جو مقامی زبانوں کے تحفظ و فروغ اور انہیں مستقبل کے AI نظاموں کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈاکٹر راشدہ عمران نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کی دستاویز بندی اور معیاری ملٹی موڈل ڈیٹا کی تیاری ان کے تحفظ اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی میں مثر نمائندگی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس اہم علمی و تحقیقی کاوش پر فورم فار لنگوئج انیشی ایٹوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعات، تحقیقی اداروں اور مقامی کمیونٹیز کے اشتراک سے پاکستان کے لسانی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور مستقبل کی AI ٹیکنالوجیز میں پاکستانی زبانوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
    ورکشاپ کا اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی نے فورم فار لنگوئج انیشی ایٹوز (FLI) کے تعاون سے کیا تھا۔ یہ ورکشاپ یونیورسٹی میں جاری پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کا حصہ تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق

      چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات

      صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.