راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،8 افراد کو حراست میں لے کر 1 کلو
200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے8 افراد کو حراست میں لے کر 1کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال،وارث خان،چکلالہ، ریس کورس، دھمیال،جاتلی، گوجرخان اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
