راولپنڈی(سٹی رپورٹر)چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات، 1000 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چار روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات، 1000 سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ضلع بھر میں 689 پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 352 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 232 فکس سینٹرز کو بھی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، تھانوں کی موبائل، ایلیٹ سکواڈ اور ڈولفن فورس بھی علاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
