لاہو(خبریںڈیجیٹل) نیوزی لینڈ کے آل رانڈر راچن رویندرا دائیں کندھے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف پانچ میچز پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 23 ستمبر کو سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں رویندرا شامل نہیں ہیں۔راچن رویندرا کو یہ انجری 16 ستمبر کو آکلینڈ میں ایک پروموشنل شوٹ کے دوران لگی، جہاں وہ ڈائیونگ کیچ لینے کی کوشش میں زمین پر گر گئے اور دایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا۔ ابتدائی طبی معائنے میں کسی بڑے ساختی نقصان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق رویندرا کی بحالی میں تقریبا چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے انہیں جلد میدان میں واپس لانے کے بجائے مکمل صحت یابی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی نظریں اب بھارت کے خلاف 4 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں واپسی پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ ٹیم راچن کی انجری پر مایوس ہے، تاہم ان کی بحالی میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچز کی سیریز 22 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
- طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
- پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
- لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
- دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
- فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
- نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
- پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
- معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
- صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
- پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
- والد کو زہر دینے کی کوشش کرنیوالا17 سالہ طالب علم بہاولپور سے گرفتار
- ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامنیشن تعینات
- ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی حائل’ 87 ہزارکلومیٹر شاہراہوں کیلئے صرف 12 ہزار اہلکار تعینات
- DIG آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے
