ملتان (عمران خان سے) چیئرمین ایف بی آر اپنے قریبی ساتھی کو ایف آئی اے کے شکنجہ سے بچانے میں کامیاب، گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود بدنام زمانہ کلیرنگ ایجنٹ اسلام آباد میں پارٹیاں کرنے میں مصروف۔ تفصیل کے مطابق ”خبریں” کی نشاندہی پر سابق کلکٹر کسٹم کوئٹہ کرم الٰہی جس کو 30کروڑ سے زائد چاندی چوری کیس میں گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے ایف آئی اے کو بیان دیا تھا کہ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگریال کے قریبی دوست کیسف خان کو 2 کروڑ دیکر پوسٹنگ لی تھی اور ہر ماہ کلیرنگ ایجنٹ کیسف خان مجھ سے چیئرمین کے نام پر بھاری رقم وصول کرتا تھا سابق کلکٹر کسٹم کوئٹہ کے اس بیان پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی ادریس احمد کی نگرانی میں بننے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کیسف خان کو مقدمے میں شامل کرکے اس کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر میں چھاپے مارنے شروع کردیئے تھے جس کے بعد چیئرمین ایف بی آر کے قریبی دوست کیسف خان منظرعام سے غائب ہوگیا تھا۔ کیسف خان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ یہ ایف بی آر افسران سے ماہانہ کروڑوں روپے چیئرمین ایف بی آر کے نام پر اکٹھا کرتا تھا اور بھاری پیسے لیکر ان کی من پسند پوسٹنگ بھی کرواتا تھا اس کاروبار میں کیسف خان اربوں روپے کی جائیداد کا مالک بن چکا ہے ان ثبوتوں کی وجہ سے ایف آئی اے ٹیم نے ایف آئی اے حکام سے اجازت طلب کی تھی کہ کیسف خان کے خلاف الگ ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات کئے جائیں لیکن چیئرمین ایف بی آر کی مداخلت پر ان کے قریبی دوست جو ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد ایف آئی اے نے پچھلے مقدمے میں وارنٹ جاری ہونے اور اشتہاری ہونے کے باوجود کیسف خان کی طرف آنکھیں بند کرلیں جس کی وجہ سے کلیرنگ ایجنٹ نے اسلام آباد ایف ایٹ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک دفعہ پھر شراب و شباب کی محفلیں سجانی شروع کردی ہیں جن میں ایف بی آر کے اعلیٰ افسران جن میں خواتین افسران بھی شرکت کرتی ہیں ان پارٹیوں کے بدلے ایف بی آر افسران سے سمگلروں اور ٹیکس چوروں کے لیے ریلیف لیا جاتا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین ایف بی آر کے قریبی ساتھی اشتہاری کیسف خان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس حوالے سے جب چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کیسف خان میرا دوست نہیں ہے بس ایک دوبار ملاقات ہوئی ہے میں نے اس کے خلاف کارروائی نہیں رکوائی۔
شکنجہ
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
