پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی تعیناتی کے طریقہ میں تبدیلی سمیت دیگر تجاویز پر مبنی پولیس ایکٹ کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرآئینی قرار دے دیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ نے جو پولیس ایکٹ منظور کیا وہ غیرآئینی ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا کہ پولیس غیر سیاسی ہوگی، میرے پاس جب ایکٹ آئے تو دیکھوں گا اگر کوئی چیزغیرآئینی ہوئی تو منظور نہیں کروں گا اور اس پر اعتراض کروں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پولیس ہماری غلام ہو، ہم پولیس کو ٹائیگر فورس بننے نہیں دیں گے، گورنر یا وزیراعلی ہو کوئی غلط اقدام نہیں ہوسکتا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ چاہتے ہیں آئی جی اور پولیس کو اپنے تابع کریں، یہ چاہتے ہیں ڈی ایس پی کو بھی 25 فی صد کوٹہ پر لائیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریںگورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی نااہل حکومت ہے کہ ان کے پاس مستقل وزیرداخلہ نہیں، میں غیرآئینی غیرقانونی ایکٹ کو کیوں منظور کروں، پاکستان بننے کے بعد ایسی کوئی روایت نہیں تو پولیس ایکٹ کو کیوں منظور کروں، جب میرے پاس ایکٹ منظوری کے لیے آئے گا، تب میں دیکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے، آپ سرکاری وسائل پر پارٹی چلانا چاہتے ہیں، آپ اپنی پارٹی کیلیے اسلام آباد جا رہے ہیں کوئی سرکاری کام کیلیے نہیں ہے، ہر جگہ سے آپ کو فنڈ آرہے ہیں، آپ اپنے فنڈز بھی کھا جاتے ہیں، جس نے سرکاری وسائل استعمال کیے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
- طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
- پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
- لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
- دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
- فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
- نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
- پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
- معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
- صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
- پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
