Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
    • طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
    • پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
    • لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
    • دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
    • فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
    • نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
    • اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
    • پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
    • معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
    • صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
    • پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
    • والد کو زہر دینے کی کوشش کرنیوالا17 سالہ طالب علم بہاولپور سے گرفتار
    • ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامنیشن تعینات
    • ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی حائل’ 87 ہزارکلومیٹر شاہراہوں کیلئے صرف 12 ہزار اہلکار تعینات
    • DIG آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ سے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سکیورٹی انتظامات میں معاونت کے  لیے وفاقی وزارت داخلہ سے رینجرز کی خدمات 5 اکتوبر تک طلب کرلی ہیں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کے لیے باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہیمحکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کے دستے تعینات کرنے کی درخواست کی ہے، جن کی تعیناتی 5 اکتوبر تک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیاں، اٹک میں 5 ونگز جبکہ جہلم اور میانوالی میں ایک، ایک کمپنی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی، جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا۔م حکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 جبکہ پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات (ب) اور 10 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثناء محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی امن، سکون اور جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر 5 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا۔ عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی جبکہ ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈان گریڈ کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ جبکہ اٹک کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈائون گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں بھی موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈان گریڈ اور جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک

      وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف

      فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.