Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
    • بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
    • کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
    • بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
    • سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
    • لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
    • حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
    • PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
    • دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
    • ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
    • محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
    • انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
    • امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
    • ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
    • PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
    • زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن’ نیویارک(بیوروچیف’نمائندہ خصوصی’ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ترقی کو محض معاشی نمو اور دولت کی تخلیق تک محدود رکھنے کے بجائے انسانی وقار، سماجی خوشحالی، مساوی مواقع اور بہتر مستقبل کی ضمانت بنایا جائے۔ انہوں نے حقِ ترقی سے متعلق بین الاقوامی عہدنامے کو جلد از جلد اپنانے  کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک میں اعلامیہ برائے حقِ ترقی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چار دہائیاں قبل عالمی برادری نے انسان کو ترقی کے عمل کا مرکز تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ترقی ہر انسان کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے، تاہم آج ترقی پذیر ممالک کو قرضوں، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی تکنیکی و ڈیجیٹل عدم مساوات جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی ترقی پذیر ممالک کی مالی استعداد کو محدود کر رہی ہے اور وہ وسائل بھی قرضوں کی نذر ہو رہے ہیں جو انسانی ترقی، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود پر صرف ہونے چاہئیں۔ موسمیاتی آفات برسوں کی ترقی کو لمحوں میں متاثر کر سکتی ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی تک غیر مساوی رسائی عالمی معاشی اور سماجی تفاوت کو نئے ڈیجیٹل دور میں مزید گہرا کرنے کا خطرہ رکھتی ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا موجودہ ڈھانچہ برآمدات میں اضافے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ، مؤثر موسمیاتی اقدامات، توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، مساوات اور معاشی بااختیاری پر استوار ہے، جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بھی اس وسیع تر ترقیاتی ایجنڈے میں معاون کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے عالمی مالیاتی نظام میں مثر اصلاحات، ترقی پذیر ممالک کے لیے رعایتی مالی وسائل کی فراہمی، موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت اور نقصانات سے نمٹنے کے لیے معاونت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑھتی عالمی خلیج کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حقِ ترقی کو محض ایک عالمی تصور یا اعلامیے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اعلامیہ برائے حقِ ترقی کی چالیسویں سالگرہ کو محض یادگاری موقع بنانے کے بجائے ایسے مرحلے میں تبدیل کیا جائے جہاں عالمی وعدوں کو قابلِ عمل اقدامات اور حقیقی ترقی میں ڈھالا جا سکے ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر صدرِ شامی عرب جمہوریہ احمد الشرع سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے شام کی خودمختاری، اتحاد، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے شامی عوام کے لیے قومی استحکام، قومی یکجہتی، امن اور معاشی بحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ، ادارہ جاتی طریقہ کار کو فعال بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں موثر تعاون شامل ہے۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کی تجدید کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی برادر عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل طور پر مملکت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی نہ صرف مملکت بلکہ پاکستان کیلئے قابل فخر ہے،میرے بھائی محمد بن سلمان کی متحرک اور دوراندیش قیادت میں سعودی عرب خوشحالی اور جدیدیت کے سفر پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور آزمودہ بھائی چارے پر فخر محسوس کرتا ہے جس کی بنیاد مذہب ،باہمی اعتماد اور عوام کے درمیان پائیدارتعلقات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فخر کے ساتھ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حالیہ حوثی حملوں بالخصوص مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اعادہ کرتا ہوں، حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتا ہے۔ وزیراعظم نے رواں ماہ کے اوائل میں گیٹس فائونڈیشن کی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے، ماں و بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ فانڈیشن کے تعاون کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس اہم مقصد کے لیے گیٹس فانڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا بھی اظہار کیا۔بل گیٹس نے وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن پروگرام پر صوبائی حکومتوں کو وزیراعظم کی جانب سے فراہم کی گئی ذاتی رہنمائی کی بھی تعریف کی۔دونوں رہنماں نے بہتر بیجوں کی تیاری، مویشیوں کی جینیاتی بہتری اور ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا.ملاقات میں پاکستان کی پائیدار ترقی، تکنیکی پیش رفت اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے شراکت داری کی مزید مضبوطی اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ملاقات میں بل گیٹس کے سابقہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماء ں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا، جن میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی تعاون، ہنرمند افرادی قوت کا تبادلہ ، تعلیم اور ثقافت کے شعبے شامل ہیں۔ دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے ان تعلقات کو تجارت اور اقتصادی تعاون پر مبنی مضبوط اور وسیع البنیاد شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ علاقائی استحکام ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال بوسنیا و ہرزیگووینا سے وابستہ ہے۔بوسنیا و ہرزیگووینا کے یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بوسنیا و ہرزیگووینا کو یورپی اور مغربی بلقان کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لیے خطے میں تجارت اور علاقائی روابط کے ممکنہ مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں کشیدگی میں کمی اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے اقدام کی غیر قانونی حیثیت سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی بھی مکمل حمایت کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے میں رہنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

      ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی

      صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.