لاہور(این این آئی)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی مسلسل قلت اور بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے صارفین کے لیے سولر واٹر ہیٹر متعارف کرانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔منصوبے کے تحت صارفین کو سولر واٹر ہیٹر 12ماہانہ اقساط میں فراہم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ سولر واٹر ہیٹر کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 28ہزار 900روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ صارفین ماہانہ 10ہزار 700روپے کی اقساط ادا کریں گے۔صارفین سولر واٹر ہیٹر کی خریداری کے لیے آن لائن رابطہ کر سکیں گے جبکہ کمپنی کی ہیلپ لائن 1199 پر بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ سولر واٹر ہیٹر میں 200لٹر کا ٹینک فراہم کیا جائے گا۔
