لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران شہریوںکے مسائل سنے اور موقع پر فوری احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں دھمکیوں، وراثتی جائیداد، فراڈ، چیک اور کاروباری تنازعات سے متعلق شکایاتموصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے زمین خریداری میں 12 لاکھ روپے فراڈ کی شکایت پر ایس ایچ او رائیونڈ سٹی کو تصدیق کے بعد مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح مکان پر ناجائز قبضے کی شکایت پر ایس ڈی پی او چوہنگ کو انکوائری مارک کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کرایہ ادائیگی نے کرنے کی شکایات پر ایس ایچ اوز شادباغ اور شاہدرہ ٹائون کو قانونی کارروائی کے احکامات دیئے۔ اسی طرح شہری کی سابقہ فیکٹری مالک کی جانب سے بچوں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کو شہری کو تحفظ فراہم کرنے کی احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ہراسگی اور سماجی جرائم پرزیرو ٹالرنس پالیسی ہے، عوام کو تحفظ اور قانونی رہنمائی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے روزانہ دوپہر ایک سے تین بجے تک جبکہ بروز اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو کے ذریعے کھلی کچہری میں رجوع کریں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سول لائنز ڈویژن کے ساتھ اینٹی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میںایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سول لائنز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او لٹن روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ کو کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابری کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے لیے موثر میکانزم بنائیں اور اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیموں کو متحرک رکھیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کریں اور ناجائز اسلحہ رکھنے، شو آف ویپن کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے علماء کرام کی خدمات لیں۔ موبائل چوروں، جیب تراشوں کے گردگھیرا تنگ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نجی ملازمین، کرایہ داروں کو رجسٹریشن کے دائرہ میں لائیں۔
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
