لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی، پنجاب میں2 کروڑ70 لاکھ گاڑیوں کے لیے87 ہزارکلومیٹر شاہراہوں کیلئےصرف ساڑھے12 ہزار ٹریفک اہلکار تعینات، ٹریفک پولیس پنجاب کو2,206 اہلکاروں کی کمی کا سامنا، مراسلے نے ٹریفک روانی میں بندش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ٹریفک ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس میں تعینات2,631 اہلکار غیر تربیت یافتہ ہیں جو کہ ضلعی پولیس کے ایگزیکٹو کیڈر سے آئے ہوئے ہیں۔ مراسلے میں6 بڑے شہروں میں اے ایس آئی رینک کے جونیئر ٹریفک وارڈن کی169 آسامیاں خالی ہیں جن پر فوری بھرتی کیے جانے کی سفارش کی گئی۔20 اضلاع میں 67 جونیئر ٹریفک وارڈنز کی پی پی ایس سی کے ذریعے فوری بھرتی کی جائے۔ ٹریفک اسسٹنٹ کی 1850 خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کی جائے۔ ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی دو مرحلوں میں ہوگی، 900 بھرتیاں سال2026-27 میں اور 950 بھرتیاں2027-28 میں کی جائیں۔ ٹریفک پولیس میں مخصوص بھرتیاں کی جائیں تاکہ بہتر طریقے سے ٹریفک روانی برقرار رکھی جاسکے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے خالی سیٹوں پر بھرتیوں کیلئے مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوادیا۔
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
