لاہور (کرائم رپورٹر) مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے زہر دینے کا طریقہ پوچھ کر اپنے والد کو زہر دینے کی کوشش کرنے والے 17 سالہ طالب علم کو این سی سی آئی اے پنجاب نے بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار نوجوان بہاولپور کا رہائشی اور سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور اس کے والد کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ والد سے ناراضگی کے باعث اس نے انہیں نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا۔ تحقیقات کے مطابق نوجوان امریکی کرائم ڈراما سیریز بریکنگ بیڈ دیکھنے کے بعد کیمیادان بننے میں دلچسپی لینے لگا تھا۔ اس نے گھر میں ایک چھوٹی سی لیبارٹری بھی قائم کر رکھی تھی جہاں وہ کیمیائی تجربات کرتا تھا۔ معلومات کے مطابق نوجوان نے اپنے والد کو زہر دینے کے لیے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوایا اور اسے گھر میں تیار کیا۔ اس نے ایک مرتبہ اپنے والد کو زہر دیا تاہم اس کوشش کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ بعد ازاں نوجوان نے مصنوعی ذہانت سے دوبارہ رہنمائی طلب کی اور پوچھا کہ والد کو ایسا زہر کیسے دیا جائے جس سے ان کی موت واقع ہو جائے اور کسی کو اس کا علم بھی نہ ہو۔ اسی دوران آٹو جنریٹ کے ذریعے این سی سی آئی اے پنجاب کو نوجوان کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ کم عمر افراد کی آن لائن سرگرمیوں، جرائم پر مبنی فلموں اور ڈراموں کے اثرات اور مصنوعی ذہانت کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے۔ بچوں کو نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے، ان کی ڈیجیٹل سرگرمیوں پر والدین کی مناسب نگرانی اور ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق آگاہی کی ضرورت بھی اس واقعے کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
