Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
    • بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
    • کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
    • بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
    • سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
    • لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
    • حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
    • PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
    • دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
    • ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
    • محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
    • انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
    • امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
    • ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
    • PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
    • زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور ممبر پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے ہر دور میں بردباری کی بنیاد پر قومی سطح پر سیاسی رواداری کو فروغ دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری آج بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں یکساں مقبول اور جمہوری قوتوں کیلئے قابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار جمہوری قوتوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بی بی بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود پاکستان کھپے کا زوردار نعرہ لگایا اور ملک کو انتشار سے بچایا۔ وہ اپنے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ نرگس فیض ملک نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے فلسفہ سیاست اور فلسفہ مفاہمت سے حکمرانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ افسوس وفاقی حکومت مذاکرات کی اہمیت سے نابلد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری دور حکومت تو درکنار عوام آمرانہ ادوار میں بھی احتجاج کیا کرتے ہیں۔ مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکمران احتجاج کرنیوالی مختلف سیاسی پارٹیز کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا اہتمام اور ان کا اعتماد بحال کریں۔ سیاسی تنازعات بارے مذاکرات اور احتجاج دونوں جمہوری نظام کی اساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ یقیناً یہ حق قانون کی حدود سے تجاوز کئے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پرامن احتجاج کے جمہوری حق کو دبانے کیلئے ضرورت سے زیادہ سخت ایکشن سے گریز کرے۔ خواتین سمیت سیاسی کارکنان کی حالیہ گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، اسیران کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں اور شہروں کی بندش سے عام شہری بھی بیحد متاثر ہوتے ہیں۔ حکومت احتجاجی مظاہرین کیخلاف طاقت استعمال کرنے کی بجائے نتیجہ خیز مذاکرات کاراستہ اختیار کرے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

      ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی

      وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.