لاہور (این این آئی) چیئرمین ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے پٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات کے اہداف بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے’ پٹرولیم قیمتوںکے اثرات ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت، تجارت اور اشیائے خوردونوش سمیت مجموعی معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک طرف معیشت کی حالت دگرگوں ہیں اور دوسری جانب ملک میں جاری احتجاج کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں جو معیشت کی بحالی کیلئے بڑا چیلنج بن سکتے ہیں، طویل احتجاج سے تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور روزگار سے وابستہ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا براہِ راست بوجھ بالآخر عوام اور کاروباری طبقے کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے فوری، عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں اور فریقین مذاکرات کا راستہ اپنائیں تاکہ مشکلات کا شکار عوام مزید مشکلات کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک مزید معاشی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر مہنگائی، پٹرولیم قیمتوں، عوامی مشکلات اور احتجاجی صورتحال کے حوالے سے بروقت اور موثر فیصلے نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں اس کے اثرات ملکی معیشت اور عام آدمی دونوں کیلئے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
