شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے جیسی باتیں منفی سوچ کی عکاس ہیں اور ایسی باتیں ایک مسلمان کے منہ سے زیب نہ دیتی ہیں اول نا تو اسلام آباد سومنات کا مندر ہے اور نا ہی اس پر حملہ آور ہونے والے پی ٹی آئی والے محمود غزنوی ہیں ان کی باتیں دھمکیاں اور ماضی کی توڑ پھوڑ وطن دوستی کا ثبوت نہ دیتی ہیں اخترڈار نے کہاکہ انصاف کے نام پر بننے والی پارٹی کے ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں اور ایک اسلامی ایٹمی ملک کے دارالحکومت پر حملہ آور ہونے جیسے بغاوتی رویے ترک کرتے ہوئے آئین و قانون کے دائرے کی راہ اپنائیں انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کا واویلا کرنے والے 2018کے الیکشن چوری پر نظر دوڑائیں اور 2022میں غیر آئینی طور پر توڑی گئی قومی اسمبلی کا بھی قوم کو جواب دیں اور عرصہ دراز سے کے پی کے میں اپنے دور اقتدار کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے رکھیں یہ باتیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں اس موقع پر شہباز گجر،چوہدری قدیر،عبدالستار بھٹی،رانا عبدالغفار ایڈووکیٹ اور دیگربھی موجود تھے۔
