Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہوٹل بندکرانے سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، عبد الوحید

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ہوٹل بند کرانے کا فیصلہ ناقابلِ قبول، ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا، ریلوے اسٹیشن، فلائٹ آپریشنز اور جی ٹی روڈ  کھلے ہیں تو ہوٹل انڈسٹری کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ فیصلہ واپس لیا جائے،ہم کسی سیاسی جماعت کے سہولت کار نہیں، کاروبار چلانا اور مسافروں کو رہائش و عوام کو سہولیات دینا ہمارا مقصد ہے،صدر انجمن تاجران لیاقت روڈ راولپنڈی و انٹر سٹی ہوٹل ایسوسی ایشن شیخ عبد الوحید نے پولیس و انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز بند کرنے کی ہدایات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کی بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اس سے تاجروں، ہزاروں سفید پوش ملازمین اور ان کے خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا۔انہوں نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ جب ریلوے اسٹیشن، فلائٹ آپریشنز اور جی ٹی روڈ کھلے ہیں تو ہوٹل کاروبار کیوں بند کرایا جا رہا ہے؟ دوسرے شہروں سے روزگار کے لیے آنے والے متوسط اور غریب افراد مہنگے ہوٹل افورڈ نہیں کر سکتے، ہوٹلز بند ہونے کی صورت میں ان کی رہائش کا متبادل انتظام کون کرے گا؟شیخ عبد الوحید نے واضح کیا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہم کسی جماعت کے سہولت کار تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے۔ ہمارا مقصد کاروبار چلانا، روزگار فراہم کرنا اور مسافروں کو محفوظ و پرسکون رہائش دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں قیام کرنے والے ہر مسافر کے کوائف باقاعدہ رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں اور یہ ڈیٹا آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ تھانوں کے پاس موجود ہوتا ہے، اس لیے ہوٹل انڈسٹری کو اجتماعی طور پر بند کرنا تشویش کا باعث ہے۔صدر انٹر سٹی ہوٹل ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری اہم ٹیکس دینے والے شعبوں میں شامل ہے، 98 فیصد ہوٹل مالکان فائلر ہیں اور باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ٹیکس دینے والی صنعت کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کیوں کیا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان اور عملہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور قانون کی پاسداری کے لیے تیار ہیں۔ ملکی وقار اور قانون کے احترام میں ہم ہمیشہ اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔شیخ عبد الوحید نے وفاقی و صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کی کہ ہوٹل انڈسٹری بند نہ کی جائے اور ہزاروں سفید پوش ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔ جب دیگر کاروبار اور آمدورفت کے ذرائع کھلے ہیں تو صرف ہوٹل انڈسٹری کو بند کرنا ناقابلِ فہم اور ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کھلے رکھے جائیں، روزگار کا تحفظ کیا جائے اور ہوٹل انڈسٹری کو بلاجواز بند نہ کیا جائے،

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

      شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار

      نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر

      تازہ ترین

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.