Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مکہ معاہدہ تینوں مما لک کی عسکری قیادت کا اجلاس سعدیہ کی سلامتی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔جبکہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا اجلاس ہوا ۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ سپہ سالاروں کا ایک اہم اجلاس ریاض میں ہوا جس میں سرزمین مقدس کی سکیورٹی اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس جمعہ 25ستمبر 2026کو ریاض میں منعقد ہوا، جس میں مملکتِ سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ نے شرکت کی۔سربراہانِ دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف نے سکیورٹی کی صورتحال اور مملکتِ سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقدس شہر مکہ اور شہری و اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام کے تحفظ اور مملکت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔شرکا نے تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے اور انٹیلی جنس کے تبادلے، عسکری ہم آہنگی اور صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاکہ ڈیٹرنس (دفاعی قوتِ مدافعت) اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے۔شرکا نے ان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا جو تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کو آپس میں جوڑتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاض میں ہونے والا یہ اجلاس ان کی دفاعی شراکت داری کی مضبوطی اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو فوری طور پر موثر عسکری تعاون میں بدلنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔شرکا نے اجتماعی دفاع کے لیے اپنے عزم کا پختہ اعادہ کیا اور اس طرح مملکتِ سعودی عرب کی سکیورٹی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک ہم منصب حاقان فیدان نے ملاقات میں تینوں ملکوں کے اعلی فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مکہ معاہدے کے تحت جنرل سیکرٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام پر پیش رفت اور معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔تینوں وزرائے خارجہ نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔تینوں وزرائے خارجہ نے سعودی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی بھی حمایت کی اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود اور ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے کے تحت اداراجاتی ڈھانچے قائم کرنے پر پیشرفت پر گفتگو کی اور خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران سعودی عرب اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع کی حفاظت کے لیے فوجی اہلکار، ریڈار اور دفاعی نظام بھیجیں گے۔ سرکاریپالیسیاں دیکھیںایمانوئل میکرون نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، فرانس کا مقصد ینبع کے اہم توانائی مرکز کو محفوظ بنانا ہے کسی تنازع میں براہِ راست شامل ہونا نہیں۔خیال رہے کہ ینبع سعودی تیل کی برآمد کے لیے اہم بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔قبل ازیں سعودی مفتی اعظم، چیئرمین مجلسِ علما کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے محاذ پر موجود سعودی و اتحادی افواج کو ہدایت کی ہے کہ متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کریں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے ایک بیان میں حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی و اتحادی افواج کو ثابت قدم رہنے اور صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کر دی۔انہوں نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی میں صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی مفتی اعظم نے حوثی گروہ کو سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔انہوں نے فوجیوں کی جانب سے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمے داری کو اہم قرار دیا ہے اور اہلکاروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔
    اجلاس طلب

    Khabrain News

      Keep Reading

      شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا

      چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

      شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.