Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
    • ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
    • ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
    • پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
    • ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
    • سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
    • ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
    • سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
    • میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
    • غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
    • بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
    • آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
    • آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
    • پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
    • مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
    • سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
    • آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شانگلہ آسمائی بجلی گرنے اور موسلادھار بارشوںنے تباہی مچا دی 2 بچے بہ گئے خاتون زخمی

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے تحصیل بشام میں آسمائی بجلی گرنے اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آکر 2 بچے بہہ گئے ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ رہائشی مکانات، پولیس سٹیشن بشام سمیت متعدد عمارتوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیلابی ریلے سے درجنوں گاڑیاں متاثر، بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ شاہراہ قراقرم بھی بشام کے مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئی رات گئے تک شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہی۔بشام تاالپوری روڈبھی کئی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی۔ بشام میں موسلادھار بارش کے بعد اچانک مقامی نالے میں شدید سیلابی ریلہ آگیا جس میں مٹی، پتھر اور پانی کا تیز بہاؤ شامل تھا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی متعدد املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ مقامی نالے میں آنے والے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آکر دو بچے بہہ گئے جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیلابی ریلے کے باعث پولیس سٹیشن بشام سمیت متعدد رہائشی مکانات اور دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچاجبکہ متعدد گاڑیاں بھی ریلے کی زد میں آکر متاثر ہوئیں۔ سیلابی پانی اور ملبہ سڑکوں پر آنے سے آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش اور سیلابی ریلے کے باعث بشام میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے اور تاریں ٹوٹنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہی۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم بھی بشام کے مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں، مٹی اور پتھروں کے باعث متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں رات گئے تک شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔تحصیل بشام کے متعدد بالائی علاقوں اور گردونواح میں بھی سیلابی ریلوں نے لنک سڑکوں کو شدید نقصان پہنچایا کئی مقامات پر سڑکیں مٹی، پتھروں اور سیلابی پانی کی زد میں آنے سے بند ہوگئیں۔ وادی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر رہا اور شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر شانگلہ کے دیگر علاقوں الپوری، پورن، چکیسر سمیت مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔ موسلادھار بارشوں کے باعث متعدد لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی رابطہ سڑکیں بند رہیں جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث شانگلہ بھر میں شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، بجلی کے نظام اور رہائشی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز

      ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام

      پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.