اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ڈویژن ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز نے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سینیٹر احد چیمہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے گزشتہ چار برس کے دوران پاکستان میں آئی ایف سی کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے عالمی بینک گروپ کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) 2026 تا 2035 کے تحت آئندہ دس برس کے دوران ہر سال دو ارب امریکی ڈالر تک کے وسائل متحرک کرنے کے عزم کو بھی سراہا۔ احد چیمہ نے کہا کہ اس تعاون میں پاکستان کی ترجیحات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے اور ہاؤسنگ فنانس سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں ایس ایم ایز کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ سائمن اینڈریوز نے اس شعبے میں آئی ایف سی کی دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا وفاقی وزیر نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر احد چیمہ نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، جن میں اسے نجکاری ڈویڑن کے ماتحت کرنا اور اس کے کردار کو وسعت دینے کے لیے نئی قانون سازی کی تیاری شامل ہے۔
بریکنگ نیوز
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
- ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
- ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
- ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
